بھٹکل 19 فروری (ایس او نیوز) ساحل آن لائن کا اُردو اور کنڑا ویب پورٹل نئے طریقہ سے ڈیزائن کیا جارہا ہے اور کام تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے۔ ویب پورٹل کا کام جاری ہونے کی وجہ سے گذشتہ ایک ماہ سے ساحل آن لائن ویب پورٹل کا سرور، بار بار ڈاون ہورہا ہے، جس سے قارئین کو نیوز پڑھنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ ادارہ اس کے لئے تمام قارئین سے معذرت خواہ ہے۔
ساحل آن لائن انگریزی ویب پورٹل کا کام آج اختتام کو پہنچ گیا ہے اور نیا ویب سائٹ تیار ہوچکا ہے، البتہ اُردو اور کنڑا ویب پورٹل کے لئے مزید ایک ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
ساحل آن لائن کے ویب ڈیزائنر عماداللہ گوائی کی قیادت میں ساحل آن لائن کے تینوں زبانوں کے ویب سائٹ کو نئی سہولیات ، نئی ٹیکنالوجی اور نئے لُک کےساتھ بنایا جارہا ہے، جس کے نتیجے میں قارئین کو نیوز پڑھنے اور اپنی پسند کی نیوز تک رسائی حاصل کرنے میں مزید آسانی ہوگی۔
ویب سائٹس تیار کرنے میں محمد سعید کولا بھی اپنا بھرپور تعاون پیش کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ ساحل آن لائن کی ویب ڈیزائننگ ٹیم میں آمان اللہ گوائی اور محمد نائف دامودی بھی شامل ہیں۔
قارئین بھی اپنی طرف سے ساحل آن لائن کو تجاویزیا مشورے دے سکتے ہیں یا کسی بھی طرح کی کوئی خبر/معلومات، خود کی لی ہوئی وڈیو کلپس، فوٹوز وغیرہ بھی پہنچا سکتے ہیں، اس کے لئے قارئین سے درخواست ہے کہ اس نمبر پر وہاٹس ایپ کے ذریعے روانہ کریں: 9886363666 ساحل آن لائن یو ٹیوب چینل پر پروگرامس لائیو کرنے، اشتہارات وغیرہ کے لئے بھی اسی نمبر پر وہاٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ساحل آن لائن وہاٹس ایپ نیوز گروپ میں شامل ہونا چاہتے ہوں تو اس لنک پر کلک کرکے شامل ہوسکتے ہیں: www.sahilonline.net/whatsapp
ساحل آن لائن کو بذریعہ ای میل رپورٹ روانہ کرنا ہو تو اس ایڈرس پرای میل کرسکتے ہیں: sahildaily@gmail.com
ساحل آن لائن کا نیا انگریزی نیوز پورٹل اس ایڈرس پر کلک کرکے پڑھ سکتے ہیں: www.sahilonline.org